حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سکردو/ اسلامی تحریک بلتستان کا اجلاس آج علامہ سید محمد عباس رضوی کے رہاٸش گاہ پر منعقد ہوا۔
اجلاس میں بلتستان ڈویژن کے تمام اضلاع کی نماٸندگی کرتے ہوے رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مظلوم ملت فلسطین پر اسراٸیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی گٸی اور اس سلسلے میں بھرپور آواز اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
ساتھ گلگت بلتستان کے موجودہ صورت حال کا جاٸزہ لیا گیا۔عوامی مساٸل خصوصا کمرتوڑ مہنگاٸی پر سخت تشویش کا اظہار کیاگیا۔ اور جلد ہی اس سلسلے میں ٹھوس حکمت عملی بناکر جد وجہد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔